Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / مالدہ میں فرقہ وارانہ تشدد کا جائزہ لینے بی جے پی ٹیم کا دورہ

مالدہ میں فرقہ وارانہ تشدد کا جائزہ لینے بی جے پی ٹیم کا دورہ

نئی دہلی۔10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں شدت پسند ہندوتوا تنظیم کے ایک لیڈر کی طرف سے کئے گئے گستاخانہ ریمارکس کے بعد پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے حقائق کا پتہ چلانے کے لئے بی جے پی نے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی طرف سے تشکیل شدہ اس ٹیم کی قیادت بی جے پی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ بھوپیندر یادو کریں گے۔ دیگر دو ارکان میں ایس ایس اہلوالیہ اور ایک ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل پولیس بی ڈی رام شامل ہیں۔ حقائق کا پتہ چلانے والی یہ ٹیم مالدہ کے دورہ کے بعد امیت شاہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا 18 جنوری کو دورہ مالدہ متوقع ہے۔ جہاں ایک ہندوتوا لیڈر کے گستاخانہ ریمارکس پر تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ برہم عوام کے ایک ہجوم نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا تھا۔
کانگریس کے وفاداروں کی نئی پارٹی کا قیام
رائے پور ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے وفاداروں نے ایک نئی پارٹی چھتیس گڑھ میں قائم کی ہے تاکہ پارٹی کے سنہرے دن واپس لائے جاسکیں اور ریاست میں کرپشن کا مقابلہ اور بی جے پی حکومت کی غلط کاریوں کا مقابلہ کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT