Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مالدیپ میں ایمرجنسی برخاست

مالدیپ میں ایمرجنسی برخاست

مالے ۔ 19 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جزیری ملک مالدیپ میں فوری اثر کے ساتھ ہنگامی حالات ( ایمرجنسی ) کی برخاستگی کا اعلان کیا گیاہے ۔ یاد رہے کہ صرف کچھ روز قبل ہی ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا تھا جس کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک بشمول امریکہ نے تشویش کااظہار کیا تھا ۔ صدر مالدیپ کی کشتی پر 4 نومبر کو بھاری تعداد میں اسلحہ و دھماکو مادہ برآمد ہوا تھا جو یقینا صدر موصوف کو قتل کرنے کی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے حکام نے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہونے کے باعث ملک میں تیس دن کیلئے ایمرجنسی کا نفاد کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT