Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / مالدیپ میں پایا گیا ملبہ MH370 کا نہیں : ملائشیا

مالدیپ میں پایا گیا ملبہ MH370 کا نہیں : ملائشیا

کوالالمپور ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ملائشیا نے آج ایک وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ میں پائے گئے ملبہ کا بیشتر حصہ کسی تباہ شدہ طیارہ کا نہیں تھا لہٰذا لاپتہ ملائشیائی طیارہ MH370 کے ملبہ کے طور پر اس کی شناخت کرنا مناسب نہیں۔ گذشتہ ہفتہ حکومت ملائشیا کے ایک بیان کے مطابق بحیرہ ہند ری یونین جزیرہ پر کسی طیارہ کے پر کا جو حصہ ملا تھا وہ ممکنہ طور پر MH370 کا ہوسکتا ہے۔ 8 مارچ 2014ء کو 239 مسافرین کے ساتھ مذکورہ طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا جس کا آج تک پتہ نہیں چلا۔ حادثہ کے وقت طیارہ کوالالمپور سے بیجنگ جارہا تھا۔ ملائشیائی ٹیم کو مالدیپ روانہ کیا گیا تھا جس نے جانچ پڑتال کے بعد توثیق کی کہ ملبہ MH370 کا نہیں تھا۔

TOPPOPULARRECENT