Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / مالس اور سنیما ہالس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی تجویز

مالس اور سنیما ہالس 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی تجویز

حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) اب وہ وقت بھی آنے والا ہے جب مالس اور سنیما گھر 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ مرکز نے اس تعلق سے ریاستوں کیلئے ایک نمونہ قانون تجویز کیا ہے۔ لیبر سکریٹری شنکر اگروال نے کہا کہ ہم ایک نمونہ قانون تیار کررہے ہیں اس طرح وزارت لیبر کی طرف سے کوئی تحدیدات نہیں رہیں گی لیکن یہ ریاستوں کی مرضی پر ہوگا کہ وہ اسے اختیار کریں۔ ایسا کوئی بھی قانون ملک بھر میں تقریباً 10 ہزار 200 سنیما ہالس زائد از 600 مالس اور 2 لاکھ سے زیادہ ریستوران کا احاطہ کرے گا۔ دو ہفتہ کے اندر مرکزی وزارت قانون کو مسودہ قانون روانہ کیا جائے گا۔ وزارت قانون کے غور کرنے کے بعد مرکزی کابینہ مزید دو ہفتوں میں اس کا جائزہ لے گی۔ لیبر سکریٹری نے کہا کہ ایک ماہ پندرہ دن کے اندر مسودہ قانون ریاستوں کے حوالہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT