Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / مالکم ٹرنبل کی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری

مالکم ٹرنبل کی آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری

کینبرا ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مالکم ٹرنبل کو آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے مزید ایک اور میعاد کے لیے حلف دلایا گیا ۔ ان کی انتخابی کامیابی کو واضح اکثریت والی جیت قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ انہیں بہت کم تناسب سے جیت حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہم جنس پرستوں کی باہمی شادی کی زبردست تائید کی تھی جس سے آسٹریلیا میں قدامت پسند گوشہ ان کا مخالف تھا اور یہ اندیشے ظاہر کیے جارہے تھے کہ انہیں انتخابات میں کامیابی نہیں مل سکے گی ۔
ڈھاکہ کی ریسٹورنٹ پر حملہ کے
چار مشتبہ ملزمین کا ویڈیو جاری
ڈھاکہ ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج چار مشتبہ دہشت گردوں بشمول ایک خاتون کا سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کیا۔ یہ مشتبہ ملزمین ڈھاکہ کی ریسٹورنٹ پر یکم ؍ جولائی کو پیش آئے مہلک حملہ میں ملوث بتائے جاتے ہیں، جو ملک کا بدترین دہشت گردانہ واقعہ ثابت ہوا جس میں مبینہ طور پر اسلام پسندوں نے 22 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جن میں اکثر بیرونی شہری تھے۔ ممتاز انسداد جرائم ریاپڈ ایکشن بٹالین نے سفارتی زون گلشن میں واقع ہولی آرٹیسن ریسٹورنٹ کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے محصلہ فوٹیج جاری کیا ہے اور خاطیوں کو پکڑنے میں عوام سے مدد چاہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT