Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / مالکن ممبئی انڈینز نیتا امبانی اولمپک کمیٹی کی رکن نامزد

مالکن ممبئی انڈینز نیتا امبانی اولمپک کمیٹی کی رکن نامزد

نئی دہلی ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) معروف صنعت کار مکیش امبانی کی اہلیہ اور آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ وہ آئی او سی کیلئے نامزد کی جانے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔ انھوں نے آئی او سی کی جانب سے نامزدگی پر ایک بیان میں کہا: ’’آئی او سی کی جانب سے نامزدگی یقینا باوقار اور امتیازی حیثیت کی حامل ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کا مستقبل تیار کرنے، مختلف برادریوں کو ایک ساتھ لانے، تہذیبوں اور مختلف عمر کے لوگوں کے درمیان کی خلیج کو کم کرنے میں کھیل کی طاقت پر یقین ہے۔ میں اس کیلئے آئی او سی کی شکر گزار ہوں جو انڈیا اور ہندوستانی خواتین کے رول کا اعتراف ہے۔ میں کمیٹی کے اہداف حاصل کرنے میں اپنے کردار کو نبھانے کی پوری کوشش کروں گی۔‘‘ کھیل، سنیما اور سیاسی دنیا کی کئی مشہور شخصیات نے نیتا امبانی کو اس نامزدگی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ اُن کے رکن بننے سے انڈیا میں کھیل کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT