Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مالکین مکانات کی تحصیلدار سے نمائندگی

مالکین مکانات کی تحصیلدار سے نمائندگی

کوڑنگل۔4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوڑنگل ٹاؤن میں جاری توسیع شاہراہ کے ضمن میں منہدم ہونیوالے مکانات کے مالکین نے آج دفتر تحصیل پہنچ کر تحصیل مسٹر روی کمار کو ایک یادداشت پیش کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مکانات سے محروم ہونے والوں کو فی الفور متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔ متاثرین نے مزید بتایا کہ سابق میں مکانات کے پٹہ جات جاری کرتے ہوئے اہیں رد کردیا گیا ۔ مزید انکشاف کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے معلنہ ڈبل بیڈ رومس کے پلاٹس کی فراہمی کے وقت ان لوگوں کا لحاظ رکھا جائے ۔ گاندھی نگر سے وابستہ بیشتر دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مکانات توسیع شاہراہ کی نذر ہونے جارہے ہیں ‘ انہیں پہلا موقع دیا جائے ۔ اس مقصدی پروگرام میں سابق سرپنچ میجر گرام پنچایت کوڑنگل مسٹر رمیش بابو ‘ کے سرینواس ‘ وینکٹیا ‘ اشوک وغیرہ نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT