Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مالک مکان میں سرقہ پر نوکر گرفتار

مالک مکان میں سرقہ پر نوکر گرفتار

مسروقہ مال ضبط ، موبائیل ڈاٹا سے ملزمین کی شناخت
حیدرآباد ۔ /19 اکٹوبر (سیاست نیوز)  رام گوپال پیٹ پولیس نے مالک مکان میں سرقہ کرنے والے ایک نوکر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے کی مسروقہ رقم برآمد کرلی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سیف آباد ڈیویژن مسٹر جے سریندر ریڈی نے بتایا کہ اپریل 2016 ء میں سمیت سنگھل نے رام گوپال پیٹ پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں ان کے نوکر چندرا موہن بیری کی جانب سے 25 لاکھ روپئے کی رقم کا سرقہ کرنے کی اطلاع دی گئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نوکر کی تلاش شروع کردی تھی اور پولیس نے موبائیل فون ڈاٹا ریکارڈ اور تیکنیکی تحقیقات کی بنیاد پر چندرا موہن بیری کا پتہ لگالیا گیا اور اسے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن افضل گنج پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے 22 لاکھ 50 ہزار مسروقہ نقد رقم برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT