Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / مالک کی ہراسانی سے ایک شخص کی خودکشی

مالک کی ہراسانی سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /16 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ایک شخص مالک کی ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ماریڈپلی ذرائع کے مطابق 35 سالہ سرینواس جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ بھاگیہ نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ 16 اگست کے دن سرینواس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ سرینواس کو اس کے مالک نے تمانچہ رسید کیا تھا اور مبینہ طور پر اس کو رسواء کیا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT