Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مالک کے ڈیبٹ کارڈ پر ملازم کا عیش

مالک کے ڈیبٹ کارڈ پر ملازم کا عیش

تقریباً 3 لاکھ مالیتی اشیاء کی آن لائن شاپنگ ، ملزم حراست میں

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) مالک کے ڈبٹ کارڈ کا سرقہ کرکے لاکھوں روپئے ای شاپنگ میں ملوث ایک سابق ملازم کو سی سی ایس ٹیم سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شانتی نگر کالونی اسنائپر الیکٹرانکس کے مالک مسٹر خواجہ سلمان واصف نے سائبر کرائم سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ حمایت نگر یونین بینک لمیٹیڈ میں اُن کے بینک کھاتہ کی تفصیلات حاصل کرنے پر وہ حیرت زدہ ہوگئے چونکہ لاکھوں روپئے کی ای شاپنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا۔ سائبر کرائم پولیس نے اِس سلسلہ میں دھوکہ دہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک مشتبہ موبائیل نمبر کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اسنائپر الیکٹرانکس کے سابق ملازم سری کانت ریڈی کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سری کانت ریڈی نے مذکورہ ادارہ میں ڈسمبر 2015 ء میں ملازمت ترک کردی تھی لیکن اُس نے اپنے مالک خواجہ سلمان واصف کے ڈبٹ کارڈ کا پِن نمبر اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے فلپ کارڈ ، امیزان اور دیگر آن لائن شاپنگ ویب سائٹس سے ای شاپنگ کے ذریعہ دو لاکھ 99 ہزار روپئے کی اشیاء خریدیں۔ پولیس نے سری کانت ریڈی کی تفتیش کے دوران پتہ لگایا کہ وہ اپنے مالک کے ڈبٹ کارڈ کے ذریعہ لاکھوں روپئے کی اشیاء کی خریدی کی اور بڑی چالاکی سے کوریر کے ذریعہ حاصل ہونے والی اشیاء کو اپنے آبائی مقام شنکر پلی ضلع رنگاریڈی میں واقع ایک مکان میں محفوظ رکھا تھا۔ پولیس نے اُس کے قبضہ سے تمام اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT