Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / مالیا کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ برخاست

مالیا کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ برخاست

نئی دہلی 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج فیرا کی خلاف ورزی کیس میں شراب کے تاجر وجئے مالیا کیلئے شخصی حاضری سے استثنیٰ کو منسوخ کردیا۔ چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ سمیت داس نے مالیا کو ہدایت دی کہ 9 سپٹمبر کو حاضر عدالت ہوں جبکہ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ شکایت کی تھی کہ مالیا نے سمن وصول نہیں کیا ہے جس پر ڈسمبر 2000 ء میں انھیں استثنیٰ دیا گیا تھا۔ ای ڈی نے ایک برطانوی فرم کو 2 ملین ڈالرس کی ادائیگی پر مالیا کو سمن جاری کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT