Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / مالیا کی اپنے ریمارک سے لاتعلقی

مالیا کی اپنے ریمارک سے لاتعلقی

نئی دہلی ۔ 14 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وجئے مالیا نے آج خود کو اُس انٹرویو سے لاتعلق قرار دیا جس میں اُن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملک واپسی کیلئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میڈیا کے بیانات دیکھ کرانھیں حیرت اور صدمہ ہوا ۔ انھوں نے اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس دوران اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہم سپریم کورٹ سے درخواست کریں گے کہ وہ وجئے مالیا کی موجودگی کو یقینی بنائے ۔

TOPPOPULARRECENT