Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ سپریم کورٹ میں سادھوی پرگیہ کی ضمانت کے خلاف درخواست

مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ سپریم کورٹ میں سادھوی پرگیہ کی ضمانت کے خلاف درخواست

نئی دہلی۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج بمبئی ہائیکورٹ کے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کے حکمنامہ کو چیلنج کرتے ہوئے ایک درخواست پیش کی گئی ہے۔ سادھوی 2008ء کے مالیگاؤں بم دھماکہ مقدمہ کی ایک ملزم ہے۔ درخواست میں ہائیکورٹ کے جاریہ سال 25 اپریل کے حکمنامہ پر حکم التواء جاری کرنے کی گذارش کی گئی ہے جس میں سادھوی ٹھاکر کو ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ ہائیکورٹ نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو راحت رسانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بادی النظر میں ان کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ بم دھماکہ کے مہلوکین میں سے ایک کے والد نثار احمد حاجی سید بلال نے الزام عائد کیا ہیکہ سادھوی ٹھاکر ایک طاقتور شخصیت ہیں اور اس مقدمہ کے گواہوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔ ہائیکورٹ اس بات کا احساس کرنے سے قاصر رہا ہیکہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اپنی طاقت اور اثرورسوخ غیرقانونی انداز میں استعمال کرتے ہوئے شہادتوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرسکتی اور گواہوں پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔ درخواست گذار نے دعویٰ کیا کہ ان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ وہ مالیگاؤں بم دھماکہ میں ان کے کردار، ملوث ہونے، منصوبہ بندی اور اس سازش پر عمل آوری میں شامل رہ چکی ہیں۔ ٹھاکر نے معاون ملزم کے ساتھ دھماکو مادے سربراہ کرنے میں تعاون کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT