Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ ، 4 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ ، 4 ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

ممبئی ۔ 6 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج 2006 ء مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ کے چار ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ خصوصی این آئی اے جج وی وی پاٹل نے منوہر سنگھ ، راجندر چودھری ، دھن سنگھ اور لوکیش شرما کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا ۔ ان چار درخواست گذاروں نے کہا تھا کہ انھیں 2006 ء مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ میں غلط ماخوذ کیا گیا اور ان کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں ہے ۔ وکلائے دفاع نے کہاکہ این آئی اے نے ملزمین کے پاس سے کئی اشیاء برآمد کرنے کادعویٰ کیا جوکہ مارکیٹ میں بہ آسانی دستیاب ہیں۔ تاہم استغاثہ نے کہا کہ ملزمین کے خلاف خاطر خواہ شواہد پائے جاتے ہیں اور یہ مقدمہ انتہائی سنگین نوعیت کا ہے لہذا انھیں ضمانت نہیں دی جانی چاہئے ۔ 2006 ء میں مالیگاؤں میں حمیدیہ مسجد کے قریب واقع بڑا قبرستان میں بعد نماز جمعہ سائیکل پر بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجہ میں 37 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT