Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں 2008بم دھماکے مقدمہ این آئی اے کا فرد جرم جاریہ ماہ متوقع

مالیگاؤں 2008بم دھماکے مقدمہ این آئی اے کا فرد جرم جاریہ ماہ متوقع

نئی دہلی ۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امکان ہے کہ این آئی اے 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ میں اپنا فرد جرم جاریہ ماہ پیش کرے گی ۔ اس میں ہندو دہشت گرد تنظیم ابھینوبھارت کو ملزم قرار دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے این آئی اے کو جلد از جلد تحقیقات کی تکمیل کی ہدایت دی تھی ۔این آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل شرد کمار نے کہا کہ اس مقدمہ کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور فرد جرم متعلقہ عدالت ممبئی میں امکان ہے کہ جاریہ ماہ داخل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے اس خبر کی تردید کی کہ فرد جرم داخل کرنے میں دانستہ طور پر تاخیر کی گئی ہے اور کہا کہ مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے گرفتار کئے ہوئے کئی ملزموں نے بمبئی ہائیکورٹ میں اور سپریم کورٹ میں درخواستیں پیش کی ہیں ۔ عدالتوں کی جانب سے تنازعات کی یکسوئی کے بعد ہم اپنی کارروائی اس مقدمہ کا فرد جرم پیش کرنے کی تکمیل کریں گے ۔ این آئی اے نے 14 افراد بشمول لیفٹننٹ کرنل پرساد پروہت کو مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ کا ملزم قرار دیا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ پر مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اس کی تحقیقات کی تھی ۔ بعد ازاں تحقیقات این آئی اے کی حوالے کردی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT