Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ میں این آئی اے عہدیدار کا دباؤ

مالیگاؤں دھماکہ مقدمہ میں این آئی اے عہدیدار کا دباؤ

نئی دہلی 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسپیشل پبلک پراسکیوٹر روہنی سلین نے این آئی اے کے ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس کا نام لیا جنھوں نے اُن سے کہا تھا کہ مالیگاؤں بم دھماکہ ملزمین کے خلاف کارروائی میں سست روی اختیار کریں۔ اِس سے پہلے بھی روہنی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اِس مقدمہ میں اُنھیں دباؤ کا سامنا ہے۔ روہنی سلین نے سنجے لکھی پاٹل کی دائر کردہ فوجداری رٹ درخواست کے جواب میں بامبے ہائیکورٹ میں تحریری حلف نامہ داخل کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ پولیس سوہاس ورکے کا نام لیا ہے۔ اُنھوں نے حلفنامہ میں کہاکہ وہ اُس این آئی اے عہدیدار کے نام کا انکشاف کررہی ہیں جنھوں نے انصاف رسانی کے عمل میں مداخلت کی کوشش کی تھی اور وہ اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے اُن سے رجوع ہوئے۔ اُن کا نام سری سبھاش ورکے ، ایس پی، این آئی اے ممبئی برانچ ہے۔
اشرار کی فائرنگ میں
ٹی ایم سی کارکن ہلاک
بردوان ( مغربی بنگال ) ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع بردوان کے کٹوا ٹاون میں کل شب نامعلوم حملہ آوروں نے ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ایڈیشنل ایس پی ( رورل ) پرشانت چودھری نے بتایا کہ کٹوا میونسپلٹی میں وارڈ نمبر 4 کے کونسلر جنگل شیخ کے بھائی مرشد شیخ کو 3 نامعلوم اشرار گولی مار فرار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کے افراد خاندان نے ایف آئی آر میں 5 افراد کے نام درج کروائے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT