Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں دھماکے مقدمہ ، این آئی اے اور مہاراشٹرا سے جواب طلبی

مالیگاؤں دھماکے مقدمہ ، این آئی اے اور مہاراشٹرا سے جواب طلبی

نئی دہلی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج این آئی اے اور مہاراشٹرا سے ملزم شری کانت پروہت کی درخواست کی بنیاد پر جواب طلب کیا جس میں پروہت نے مالیگاؤں دھماکہ 2008 ء مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کی درخواست پیش کی ہے۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس اے این سپرے پر مشتمل بنچ نے قومی تحقیقاتی محکمہ (این آئی اے) اور حکومت مہاراشٹرا کو پروہت کی درخواست پر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ سابق لیفٹننٹ کرنل کی مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست بامبے ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی۔ 28 اپریل کو سپریم کورٹ نے پروہت کی عاجلانہ سماعت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اِس کی سماعت معمول کے مطابق کی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT