Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / مالیگاؤں مقدمہ : سادھوی کیخلاف درخواست کی سماعت 31 اکٹوبر کو

مالیگاؤں مقدمہ : سادھوی کیخلاف درخواست کی سماعت 31 اکٹوبر کو

نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائیکورٹ کے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت منظور کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے مالیگاؤں بم دھماکے مقدمہ 2008 ء کے ملزم سادھوی کے خلاف دھماکے کے مہلوک کے والد نے عدالت میں درخواست پیش کی تھی ۔ جسٹس آر کے اگروال اور جسٹس عبدالنذیر پر مشتمل عدالتی بنچ نے درخواست کی سماعت 31 اکٹوبر کو مقرر کی ہے۔

تیجسوی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
نئی دہلی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے صدر لالو یادو کے فرزند تیجسوی یادو سے آج انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے رقم کی غیرقانونی منتقلی کی تحقیقات کے سلسلہ میں 9 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ یہ رقم ریلوے ہوٹلس کے لئے اراضی مختص کرنے کے سلسلہ میں منگوائی گئی تھی۔

 

TOPPOPULARRECENT