Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / مالی امداد کیلئے متوفی اردو صحافیوں کی تفصیلات مطلوب

مالی امداد کیلئے متوفی اردو صحافیوں کی تفصیلات مطلوب

نظام آباد :26؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری تلنگانہ اُردو جرنلسٹ فورم حیدرآباد نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ ریاست تلنگانہ کے متوفی اُردو صحافیوں کے خاندانوں کو دیگر جرنلسٹوں کو مماثل مالی امداد جاری کرنے حکومت سے نمائندگی کی جارہی ہے چنانچہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یعنی 2؍ جون 2014ء سے تاحال ریاست میں فوت ہونے والے اُردو صحافیوں کی تفصیلات فوری مطلوب ہیں ۔ متوفی اُردو صحافیوں کے افراد خاندان سے اور مختلف صحافی تنظیموں کے قائدین و ذمہ داران سے اپیل کی جاتی ہے کہ متوفی صحافی کا ڈیتھ سرٹیفکٹ، اکریڈیشن کارڈ یا ادارہ کا شناختی کارڈ کی کاپی ، آدھار کارڈ کاپی ، لیگل ہائیر سرٹیفکٹ کاپی اور پاسپورٹ سائز فوٹو کو تلنگانہ اُردو جرنلسٹ فورم کے مندرجہ ذیل ای میل پر فوری روانہ کریں ۔ جناب حبیب علی الجیلانی سینئر صحافی و قائد ٹی یو جے ایف نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام اضلاع بشمول حیدرآباد و رنگاریڈی کے متوفی اُردو صحافیوں کے افراد خاندان تفصیلات روانہ کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات [email protected] اور [email protected] ای میل ایڈریس پر 30؍ اپریل کی شام تک روانہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سید غوث محی الدین سے 9885157378 ، حبیب علی الجیلانی سے 9666306933 اور محمد جاوید علی نظام آباد سے 9848218474 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT