Friday , May 26 2017
Home / دنیا / مالی اور برکینا فاسو کے جنگلات میں20 سے زائد دہشت گرد ہلاک

مالی اور برکینا فاسو کے جنگلات میں20 سے زائد دہشت گرد ہلاک

داکر، یکم،مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس نے مغربی افریقی ملک مالی اور برکینا فاسو کی سرحد کے قریب جنگلی علاقے میں چھپے 20 سے زائد دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے ۔مقامی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ یہ مہم اسی ماہ ایک فرانسیسی فوجی کے مارے جانے کے بعد چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی اور زمینی دونوں طرح کے حملے کئے گئے ۔ اگرچہ دہشت گرد تنظیم کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔واضح رہے کہ مالی مسلسل دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثر رہا ہے ۔ 2013 میں فرانس نے وہاںپر ان سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے اعلی سطحی مہم چلائی تھی۔ مالی نے اس کی وجہ سے اپنے ملک میںآئندہ چھ ماہ تک کے لئے ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔مالی کا جنوبی پڑوسی، برکینا فاسو میں بھی تشدد کی وجہ سے گزشتہ سال درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ برکینا کے حکام کا خیال ہے کہ ایک مقامی شخص کی قیادت والا دہشت گرد گروپ فلیسرے جنگل کا استعمال اپنے اڈے کے طور پر کر رہا ہے اور وہ یہیں سے حملوں کو انجام دیتا ہے ۔ فرانس نے اس علاقے میں ان دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے چار ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT