Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستی و خرابی صحت پر تین افراد کی خودکشی

مالی تنگدستی و خرابی صحت پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب تین افراد نے خودکشی کرلی۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ افسر علی جو امان نگر (بی) علاقہ کے ساکن محسن علی کا بیٹا تھا، اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ تاہم اس کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 25 سالہ سرینواس جو پیشہ سے لیبر تھا، اشوک نگر علاقہ میں رہتا تھا ، اس نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 32 سالہ کرشنا جو ٹرانسپورٹ ملازم تھا، ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا جس کا تعلق ضلع کرشنا آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے۔ اس نے گزشتہ روز اپنی بیوی اور بچوں کو مائیکے چھوڑنے کے بعد اپنے مکان میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT