Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستی پر اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

مالی تنگدستی پر اقدام خودکشی کرنے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب ایک خاتون ہوم گارڈز نے خودکشی کرلی ۔ مادھاپور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 38 سالہ سبھا اماں نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے نامعلوم زہر کا استعمال کرلیا ۔ یہ خاتون ہوم گارڈ بتائی گئی ہے ۔ جو مادھاپور علاقہ کے ساکن راجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ لڑکی کی شادی کیلئے رقمی مسائل سے بھی خاتون ہوم گارڈ مبینہ طور پر پریشانی کا شکار تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 14 اگست کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT