Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگدستی پر خودکشی

مالی تنگدستی پر خودکشی

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 36 سالہ موہن جو پیشہ سے لیبر ۔ کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ جس نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
شوہر کی ہراسانی کا شکار بیوی کی خودسوزی
حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) شوہر کی ہراسانی اور اذیت رسانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 36 سالہ سروجا نے 5 جون کو اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سروجا بیگم پیٹ علاقہ کے ساکن سلومن کی بیوی تھی ۔ سلومن ہر روز اپنے مکان حالت نشہ میں بیوی کو ہراساں و پریشان کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT