Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی تنگ دستی پر ڈرائیور کی خودکشی

مالی تنگ دستی پر ڈرائیور کی خودکشی

حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ قدیر خان جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ ہاشم آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گذشتہ تین تا 6 ماہ سے بے روزگار تھا اور ملازمت کی تلاش میں تھا اس دوران قدیر خان شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج صبح کے اوقات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
سیل فون پر بات کے دوران بلندی سے گرنے والے شخص کی موت
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) سیل فون پر بات چیت کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ شخص ماروتی عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ ماروتی کل رات فون پر بات چیت کر رہا تھا اور وہ عمارت کے بالائی حصہ پر بیٹھا ہوا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص بہادرپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بات چیت کے دوران بے قابو ہوکر گر گیا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT