Monday , April 24 2017
Home / دنیا / مالی حکومت سے اسلامی تنظیموں سے گفت و شنید کی اپیل

مالی حکومت سے اسلامی تنظیموں سے گفت و شنید کی اپیل

بماکو، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر ابراہیم ابو بکر کیتا کی صدارت میں یہاں جاری امن مذاکرات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مالی حکومت کو یہاں امن بحال کرنے کیلئے سرگرم دو اسلامی گروپوں کے سربراہوں سے بات چیت کرنی چاہئے ۔ایک ہفتہ کی مدت کے اس اجلاس میں کل میسینا لبریشن فرنٹ کے سربراہ عماد کوف اور انصار الدین کے سربراہ ایاد الغزالی سے بات چیت کرنے کی درخواست کی گئی۔ یہ دونوں اسلامی گروپس کا مالی اور فرانس کے سپاہیوں اور اقوام متحدہ کے امن سفیروں پر مسلسل کئے گئے جان لیوا حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ انصار الدین نے جنوری میں شمالی مالی میں ایک فوجی کیمپ میں کئے گئے خودکش حملوں کی ذمہ دارالمرابطون انتہا پسند تنظیم سے منسلک ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اس حملے میں 60 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT