Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / مالی میں غیر ملکی یرغمالیوں کا القاعدہ ویڈیو ٹیپ جاری

مالی میں غیر ملکی یرغمالیوں کا القاعدہ ویڈیو ٹیپ جاری

BAMAKO, JULY 2 :- Mali's President Ibrahim Boubacar Keita (L) welcomes French President Emmanuel Macron (R) before a meeting in Bamako, Mali July 2, 2017. REUTERS-8R

صدر فرانس کا دورہ مالی ‘ مخالف جہاد فوج کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام پر زور

باماکو۔2جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ کی مالی شاخ نے 6غیر ملکی یرغمالیوں کی زندگی کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے ایک تازہ ویڈیو جاری کیا ہے جس میں آسٹریلیا کے نامور سرجن آرتھر کینٹ ایلیٹ اور فرانسیسی صوفی پٹرونن بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔ 16منٹ 50سیکنڈ کا یہ ویڈیو نصرت الاسلام والمسلمین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اسلام اور مسلمانوں کی تائید کرتا ہے ۔ دیگر 4 یرغمالی جنوبی امریکہ ‘ رومانیہ ‘ سوئٹزرلینڈ ‘ ہندوستانی گھیرگھٹ ‘ کولمبیا سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کسی بھی گروپ نے اب تک اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ یہ ویڈیو صدر فرانس امانیول میکرون کی آج مالی میں آمد سے عین قبل جاری کیا گیا ہے ۔ صدر فرانس کے دورہ مالی کا مقصد علاقائی مخالف جہادی فوج کے سربراہ ساحل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام ہے ۔ ویڈیو جھلکی میں پٹرونن کو دکھاتے ہوئے پس منظر سے ایک شخص کو کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس خاتون کو اُمید تھی کہ صدر فرانس اُس کی اپنے خاندان میں واپسی میں مدد کریں گے ۔ یہ ویڈیو جھلکی صدر میکرون کی آج مالی میں آمد سے عین قبل جاری کی گئی ہے ۔

ویڈیوجھلکی میں یرغمالیوں کا پس منظر کی آواز میں فرداً فرداً تعارف کروایا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کے شہری ایلیٹ کو جس کی عمر 90سال سے زائد ہے جسے جنوری 2015ء میں اس کی بیوی جوسلیم کے ساتھ اغوا کیا گیا تھا دکھایا گیا ہے ۔ دونوں میاں بیوی ایک دواخانہ میں 1972ء سے ملازمت کررہے تھے ۔ جوسلیم کو فبروری 2016ء میں رہا کیا گیا تھا ۔ رومانیہ کے یرعمالی کو اپنی قوم سے القاعدہ کے مطالبات قبول کرلینے کی اپیل کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔ جہادیوں نے یرغمالیوں کا اغوا کرنے کے بعد اپنے حملے مسلسل جاری رکھے ہیں ۔ دریں اثناء صدر فرانس امانیول میکرون علاقائی مخالف جہادی فوج کے سربراہ ساحل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے مالی پہنچ گئے ہیں ۔ ساحل کی فوج کی شاخیں سہارا ‘ برکینافاسو ‘ چارڈ‘ مالی اور ماریشیش کے علاوہ نائیجر میں قائم ہیں ۔ ساحل نے اپنی فوج کے ساتھ جہادیوں کے خلاف جنگ کرنے اور القاعدہ کو علاقائی عدم استحکام سے روکنے کا عہد کررکھا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT