Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / مالی میں فوجی چوکی پر حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ17 ، ہلاک

مالی میں فوجی چوکی پر حملے کے بعد ایمرجنسی نافذ17 ، ہلاک

بماکو ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افریقہ کے اہم ملک مالی میں ایک دہشت گرد حملے میں 17 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ وسطی مالی میں مسلح دہشت گردوں نے فوجی چھائونی پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس کے باعث 17 فوجی اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہو ئے۔ دہشت گردوں کے چھائونی پر حملے کے بعد مالی کی کونسل آف منسٹرز نے فوجیوں کی ہلاکت پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ واقعہ کی ذمہ داری انصار ڈین نامی عسکری تنظیم سے منسلک گروپ میکنا لبریشن فرنٹ اور حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایتھنک پیول کمیونٹی نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔ مالی کے شمالی حصہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصا امدادی کارکنوں پر ہونے والے حملوں نے صورتحال کو انتہائی تشویشناک کر دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT