Thursday , June 29 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیاں ، دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیاں ، دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 12 مئی ۔ ( سیاست نیوز) عبداﷲ پور میٹ اور تکارام گیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ عبداﷲ پور میٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ سریناتھ ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا چنا راوی رالہ علاقہ میں رہتا تھا 10 مئی کے دن اس شخص نے انتہائی اقدم کرتے ہوئے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص چندراشیکھر جو پیشہ سے چوکیدار تھا شانتی نکیتن علاقہ میں رہتا تھا اس شخص کو مالی پریشانی کا سامنا تھا اس شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT