Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب ایک شخص کی خودکشی

مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب ایک شخص نے حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے آج حسین ساگر تالاب سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جس کی شناخت 29 سالہ عبدالجبار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق عبدالجبار پیشہ سے مزدور تھا ۔ رانی گنج علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام لکھنو اترپردیش بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 جنوری کے دن اس خص نے حسین ساگر تالاب میں چھلانگ لگادی تھی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT