Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات کیسرا اور میاں پور پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 35 سالہ روی جو پیشہ سے کسان تھا ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ روز کیسرا کے علاقہ یادگارپلی آیا تھا اور اپنے رشتہ دار کے یہاں ٹہرا تھا ۔ پولیس نے کیسرا علاقہ سے کل اس کی نعش دستیاب کرلی ۔ جس نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ میاں پور علاقہ کے بھی ایک 37 سالہ شخص وینکٹ ریڈی نے خودکشی کرلی ۔ پیشہ سے یہ شخص تاجر تھا اور کاروبار میں نقصان سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا جس نے گذشتہ روز نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT