Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں سے تنگ دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں سے تنگ دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) بیگم پیٹ اور گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 23سالہ سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ‘ ارجن نگر رسول پورہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ‘ اس شخص  نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 41سالہ راجیا جو پیشہ سے کارپینٹر تھا  اور یہ مالی پریشانیوں کا شکار تھا کام کے دوران مشین کی زد میں آکر یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کیلئے مالی رکاوٹ سے دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے مادھو ریڈی ویلیج کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مقدمہ درج کرتے ہوئے مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT