Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں سے تین افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں سے تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کا شکار تین افراد کی خودکشی کے واقعات سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 33 سالہ رویندر جو پیشہ سے ڈرائیور سبھاش نگر جیڈی میٹلہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا ۔جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ارویند شدید مالی پریشانیوں کا شکار معین آباد پولیس کے مطابق 48 سالہ وینکٹ ریڈی جو ایالہ گڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ معین آباد کے ایک فارم ہاوز میں چوکیداری کرتا تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا ستعمال کرلیا ۔جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ راج چوپرا جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ حیدرگوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے 13 ستمبر کو پھانسی لیکر خودکشی کی کوشش کی تاہم فوری طور پر اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق چوپرا مالی پریشانیوں سے ذہنی اذیت کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT