Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں سے دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں سے دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور ملکاجگیری میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30 سالہ وینکٹیشور راؤ نے جو پرگتی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 23 سالہ ترملا چاری جو پیشہ سے خانگی ملازمت تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 اگست کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کا اقدام کیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT