Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر تین افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 مئی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور حیدرآباد حدود میں پیش آئے مختلف واقعات میں مالی پریشانیوں کے سبب تین افراد نے خودکشی کرلی، جواہر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجو کا آٹو خراب ہوگیا تھا اور یہ شخص کرایہ کے آٹو کی تلاش میں تھا ۔ تاہم کرایہ پر آٹو دستیاب نہیں ہوا تھا ۔ جس سے وہ مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ شیخ چاند جو رسول پورہ علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے ۔ اس شخص نے کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ مالی پریشانیوں کے سبب شاید اس شخص نے انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 22 سالہ اشوک کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ کوکاپیٹ نارسنگی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس شخص نے مالی پریشانیوں کے سبب انتہائی اقدام کیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT