Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر خودکشی کے واقعات

مالی پریشانیوں پر خودکشی کے واقعات

حیدرآباد /4 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات چیتنیہ پوری اور عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 46 سالہ سدھیر کمار جو پیشہ سے بزنس مین تھا ۔ چیتنیہ پوری حدود میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 36 سالہ رنجیت کمار جو پیِِشے سے کار ڈرائیور تھا ۔ عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام قاضی پیٹ ، ہنمکنڈہ بتایا گیا ہے ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT