Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر خودکشی

مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) یاچارم کے علاقہ میں مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22سالہ کسان راجو یاچارم ضلع رنگاریڈی میں رہتا تھا 16مئی کو اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ کل رات فوت ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ راجو نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

میڑچل میں لڑکی کا بے رحمانہ قتل
حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں ایک لڑکی کابے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 19سالہ سواپنا جو لیڈیز ٹیلر تھی میڑچل علاقہ کے ساکن مہیپال کی بیٹی تھی جو 17مئی سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس لڑکی کی گمشدگی کی شکایت پولیس سے کی گئی تھی۔ پولیس نے آج صبح نندا میڈارم علاقہ میں ایک اراضی سے اس لڑکی کی نعش کو برآمد کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جس کی پولیس نے تصدیق نہیں کی بتایا جاتا ہے کہ سواپنا علاقہ کے لڑکے سے مبینہ محبت کرتی تھی اور دوسرا لڑکا اس سے محبت کرتا تھا۔ آپسی مخاصمت کے سبب اس لڑکی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڑچل پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT