Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ شاہ میر پیٹ اور میڑپلی حدود میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 31 سالہ آر نرسمہا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔اس شخص نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو آج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 40 سالہ بکشیاپتی جو میڑپلی میں رہتا تھا مالی پریشانیوںسے تنگ آکر اس نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور فوت ہوگیا ۔پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT