Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں اپل اور شاہ میر پیٹ حدود میں دو افراد نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اپل کے علاقہ میں ایک کیاب ڈرائیور نے خودکشی سے قبل سیلفی لیکر انتہائی اقدام کیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 28 سالہ کرانتی کمار جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور اپل کے علاقہ اننتاپور میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے آج صبح کے اوقات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور اس نے خودکشی سے قبل سیلفی لیا جو سنسنی کا باعث بنا رہا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرانتی کمار مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ چندرا چاری جو پیشہ سے مزدور جو مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے خرابی صحت اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ 8 نومبر کو اس نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT