Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / مالی پریشانیوں کا شکار خاتون کی خودسوزی

مالی پریشانیوں کا شکار خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد ۔ /25 نومبر (سیاست نیوز) شوہر کی ملازمت چھوٹنے سے مالی پریشانی کا شکار ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ لکشمی جو جیڈی میٹلہ علاقہ کے ساکن وینکٹیشورلو کی بیوی تھی ۔ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ اس کے شوہر کی ملازمت چھوٹ گئی تھی جس کمپنی میں اس خاتون کا شوہر ملازمت کرتا تھا وہ کمپنی بند ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے اس خاندان کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے /21 نومبر کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT