Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / مالی کی ہوٹل پر بندوق بردار حملے، ایک ہلاک

مالی کی ہوٹل پر بندوق بردار حملے، ایک ہلاک

بوماکو ۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وسطی مالی کی ایک ہوٹل پر بندوق برداروں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ صحرائے قصبہ سیوارے میں واقع ہوٹل بائبلوس کو مقامی فوج نے اپنے محاصرہ میں لے لیا ہے، جہاں بندوق برداروں نے حملہ کرتے ہوئے مغربی سیاحوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ اس ہوٹل میں موجود پانچ بیرونی شہروں میں فرانس اور یوکرین کے ایک ایک باشندہ کے علاوہ جنوبی افریقہ کے تین باشندے تھے۔ حملہ کے بعد ایک نعش ہوٹل میں پڑی دیکھی گئی۔

کانگو میں زلزلہ ، دو بچے ہلاک
کنشاسا (کانگو)۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی کانگو میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آئے زلزلہ میں دو بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 5.6 نوٹ کی گئی ہے۔ دریں اثناء سرکاری ترجمان لیمبرٹ مینڈے نے بتایا کہ زلزلہ کا مبدا بوکاؤ کے قریب ایک تنکاییکا بتایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے میں ایک طیرانگاہ سے قریب ایک مکان منہدم ہوگیا جس میں دو بچے ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ گوما بھی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT