Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / مالی کے ہوٹل پر حملہ کی تحقیقات میں تاخیر

مالی کے ہوٹل پر حملہ کی تحقیقات میں تاخیر

باماکو۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ ماہ کے مالی کے دارالحکومت باماکو کے ایک ہوٹل پر حملہ اور لوگوں کو یرغمال بنالینے کے واقعہ کے خلاف تحقیقات میں طریقہ کار کے بارے میں تحقیقات کنندوں میں اختلافات پیدا ہوچکے ہیں ۔ یہ اختلافات مسلم تحقیقات کرنے والے عہدیداروں اور اُن کے ہم منصب غیر ملکیوں کے درمیا ہے ۔ 20نومبر کے حملے کا واقعہ رئیڈیسن  بلیو ہوٹل باماکو میں پیش آیا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کی تحقیقات مسلم تحقیقات کنندوں کے علاوہ امریکہ ‘ فرانس ‘ کینیڈا اور بلجیم کے ماہرین کررہے ہیں ۔ ان دونوں گروپس کے درمیان تحقیقات کے طریقہ کار کے بارے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ‘ جس کی وجہ سے تحقیقات تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT