Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / مالی ہوٹل میں پانچ غیرملکی اور دیگر یرغمالیوں کو بچالیا گیا ، 7 ہلاک

مالی ہوٹل میں پانچ غیرملکی اور دیگر یرغمالیوں کو بچالیا گیا ، 7 ہلاک

باماکو ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) وسطی مالی میں ایک بندوق بردار کی سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہوٹل میں پھنسے پانچ غیرملکی شہریوں کو اور دیگر کئی یرغمالیوں کو رہا کرالیا گیا ۔ فوجی ذرائع کے بموجب اس واقعہ میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے لیکن کئی یرغمالیوں کو ہوٹل بائبلوز کے اطراف تعینات مالی فوج نے آزاد کرالیا ہے۔ ایک اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ مالی کی اسپیشل فورس نے یرغمالیوں بشمول پانچ غیرملکی شہریوں کو آزاد کرالیا ہے ۔ذرائع نے ان کی شہریت نہیں بتائی ۔ حملہ آور جمعہ کو ایک ہوٹل میں گھس پڑے جہاں غیرملکی شہریوں اور فوج کی زیادہ آمد ورفت ہوا کرتی ہے ۔ مالی کی فوج نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا لیکن یرغمالیوں کی وجہ سے وہ بڑی کارروائی نہیں کرپارہی تھی ۔ حکومت کے مطابق ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہوٹل میں کتنے لوگ حملہ آوروں کے قبضہ میں ہیں ۔ اقوام متحدہ امن مشن کے ارکان بھی ہوٹل میں قیام کئے ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT