Monday , September 25 2017
Home / Top Stories / مال بردار طیارہ حادثہ میں 20 ہلاک

مال بردار طیارہ حادثہ میں 20 ہلاک

بشکیک ،16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرغستان میں مناس ہوائی اڈے کے نزدیک آج ترکی ایئر لائنز کا ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم ازکم 20 ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک شدگان میں بیشتر مقامی شہری ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق سات بج کر 31 منٹ پر اس وقت ہوا جب ہانگ کانگ سے استنبول جا رہا بوئنگ -747 شدید دھند کی وجہ سے ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران طیارہ ہوائی اڈے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں گر گیا۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ محمد سواروف نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے کی زد میں آنے سے 15 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق راحت و بچاؤ عملہ نے طیارے کے پائلٹ اور 15 گاؤں والوں کی نشیں برآمد کی ہیں۔ بچاؤ اور تلاشی مہم جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT