Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / مانسون ایکشن پلان پر وزیر عمارات و شوارع کا جائزہ اجلاس

مانسون ایکشن پلان پر وزیر عمارات و شوارع کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر عمارات و شوارع ٹی ناگیشور راؤ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بارش کے موسم کے دوران تمام ہنگامی حالات کا سامنا کرنے کی تیاری کریں ۔ شہری خدمات کو بہتر بنانے ، سڑکوں کے کھڈوں کو بھر دینے اور اولین اساس پر تعمیراتی کاموں کو یقینی بنانے پر توجہ دی جائے ۔ محکمہ جات کے سینئیر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے درمیان بہترین تال میل کی ضرورت ہے جس کے بعد ہی مانسون ایکشن پلان کو روبہ عمل لایا جاسکتا ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT