Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / مانسون رائلسیما میں سرگرم تلنگانہ میں بھی بارش کی پیش قیاسی

مانسون رائلسیما میں سرگرم تلنگانہ میں بھی بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد /14 جولائی ( سیاست نیوز ) جنوبی مغربی مانسون رائلسیما میں سرگرم ہوگیا ہے جبکہ ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں یہ معمول کے مطابق ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ مانسون ، خلیج بنگال سے اوڑیشہ تا جنوبی تملناڈو ، ساحلی آندھراپردیش اور سائلسیما میں پھیلا ہوا ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ رائل سیما اور ساحلی آندھرارپدیش میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ ریاست میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مانسون کمزور رہا ہے ۔ ریاست میں معمول سے 26فیصد کم بارش ہوئی۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی نے کہا کہ 18جولائی تک ریاست میں مانسون کمزور رہے گا

TOPPOPULARRECENT