Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / مانسون سرگرم ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کا امکان

مانسون سرگرم ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بارش کا امکان

حیدرآباد۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے تمام اضلاع اور آندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ جنوب مغربی مانسون رائلسیما میں بھی سرگرم ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آئندہ پانچ دن کے دوران وقفہ وقفہ سے ہلکی یا تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج بھی مختلف مقامات پر شام کے وقت بارش ہوئی ۔ دونوں شہروں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT