Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / مانسون سشن میں جی ایس ٹی بل منظور کیا جائے

مانسون سشن میں جی ایس ٹی بل منظور کیا جائے

مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کی قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد سے اپیل
نئی دہلی 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد سے اپیل کی کہ وہ پارلیمنٹ مانسون سشن میں جی ایس ٹی بل کی راجیہ سبھا میں منظوری کو یقینی بنائیں۔ ذرائع نے کہا کہ غلام نبی آزاد کے ساتھ فون پر بات چیت میں وزیر اطلاعات و نشریات نے ایوان میں جی ایس ٹی بل کی منظوری حکومت نے اس مسئلہ پر اپوزیشن کے ساتھ اختلافات کو دور کرنے کانگریس کے ساتھ بات چیت کی بھی تجویز پیش کی ہے ۔ کانگریس کے قائدین جیسے غلام نبی آزاد اور آنند شرما کی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے ساتھ ایک دو دن میں اس سلسلہ میں ملاقات بھی ہوسکتی ہے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون سشن 18 جولائی سے شروع ہونے والا ہے ۔جی ایس ٹی نافذ کرنے دستوری ترمیمی بل راجیہ سبھا میں ایک طویل وقت سے زیر التوا ہے اور حکومت اس کی جلد منظوری کی خواہاں ہے ۔ کانگریس قائدین نے کل ایک اجلاس میں پاریمنٹ مانسون سشن میں اختیار کی جانے والی حکومت عملی کے تعلق سے تبادلہ خیال کیاتھا جو صدر کانگریس سونیا گاندھی کی قیامگاہ پر منعقد ہوا تھا ۔ کانگریس نے جی ایس ٹی مسئلہ پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کی ایک حد مقرر کی جائے تاکہ عام آدمی پر بوجھ عائد نہ ہونے پائے ۔ حکومت اس خیال سے اتفاق نہیں کرتی ۔

TOPPOPULARRECENT