Wednesday , September 20 2017
Home / سیاسیات / مانسون سیشن کیلئے حکمت عملی طے کرنے کانگریس کا اجلاس

مانسون سیشن کیلئے حکمت عملی طے کرنے کانگریس کا اجلاس

اروناچل مسئلہ پر حکومت اور بی جے پی کو مسائل درپیش ۔ کل جماعتی اجلاسوں کا آج انعقاد
نئی دہلی ، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دوشنبہ کو شروع ہونے والے مانسون سیشن سے قبل کانگریس کے اعلیٰ قائدین نے آج پارٹی سربراہ سونیا گاندھی اور اُن کے نائب راہول گاندھی سے ملاقات کی تاکہ کلیدی مسائل بشمول جی ایس ٹی بل کے بارے میں اپنی حکمت عملی ترتیب دی جاسکے۔ سونیا گاندھی کی قیامگاہ پر منعقدہ یہ میٹنگ میں دیگر کے بشمول راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد، ایوان بالا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما اور لوک سبھا میں چیف وہپ جیوتیر ادتیہ سندھیا شریک ہوئے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھڑگے اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ شہر سے باہر ہیں۔ حکومت نے گزشتہ روز کانگریس سے ربط پیدا کرتے ہوئے جی ایس ٹی بل کی منظوری کیلئے اس کی تائید چاہی جو طویل عرصہ سے معرض التوا ہے اور اس مسئلہ پر بڑی اپوزیشن پارٹی کی حمایت طلب کی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ کانگریس اروناچل مسئلہ پر دونوں ایوان میں حکومت اور بی جے پی کو یکاو تنہا کرنے کوشاں ہے کیونکہ سپریم کورٹ فیصلہ نے کانگریس حکومت کو بلحاظ 15 ڈسمبر 2015ء بازمامور کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ پارٹی کے سرکردہ قائدین نے مختلف مسائل پر پارٹی کے موقف پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مانسون سیشن کی شروعات دوشنبہ کو ہورہی ہے اور حکومت نے اتوار کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ معرض التوا قانون سازیوں کی منظوری میں اپوزیشن پارٹیوں کی تائید و حمایت جٹائی جاسکے۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے بھی کل جماعتی میٹنگ اتوار کی شام طلب کی ہے تاکہ پُرسکون کارروائی کیلئے تائید حاصل کی جائے۔

TOPPOPULARRECENT