Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / مانسون میں 6دن کی تاخیر: محکمہ موسمیات

مانسون میں 6دن کی تاخیر: محکمہ موسمیات

نئی دہلی ۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گرمی سے پریشان ملک کے لئے ایک اور ناخوشگوار خبر دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے آج پیش قیاسی کی کہ مانسون کے آغاز میں چھ دن کی تاخیر ہوسکتی ہے ۔ قبل ازیں مانسون یکم جون کو کیرالا سے ٹکرانے والا تھا ۔ پیش قیاسی کے بموجب مانسون جاریہ سال کیرالا سے تاخیر سے ٹکرائے گا ۔ جنوب مغربی مانسون امکان ہے کہ 7جون سے کیرالا میں شروع ہوگا ۔ اس پیش قیاسی میں چار دنوں کا اضافہ یا کمی ہوسکتی ہے ۔ یکم جون ہندوستان میں مانسون کے آغاز کی سرکاری تاریخ ہے ۔ مانسون سب سے پہلے کیرالا سے ٹکراتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT