Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / مانسون کیرالا سے 9 جون کو ٹکرائے گا : محکمہ موسمیات

مانسون کیرالا سے 9 جون کو ٹکرائے گا : محکمہ موسمیات

نئی دہلی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مانسون غالب امکان ہیکہ کیرالا سے 9 جون کو ٹکرائے گا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون نے بحرعرب کے جنوبی علاقہ میں چند حصوں میں جیسے مالدیپ، کومورن اور جنوب مغربی خلیج بنگال کے بعض حصوں میں پیشرفت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ کیرالا کے کئی علاقوں میں زبردست بارش کا امکان ہے۔ ٹاملناڈو کے کئی علاقوں میں بھی زبردست بارش گذشتہ 24 گھنٹے سے ہورہی تھی جس کا سلسلہ آج صبح 8:30 بجے رک گیا۔ موسم گرما کی بارش کے ساتھ بجلی چمکنے اور بادل گرجنے کی آوازیں بھی ریاست کے کئی علاقوں بشمول چینائی میں سنائی دیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی ہیکہ جنوبی ٹاملناڈو کے ایک یا دو علاقوں میں اور ریاست کے شمالی خطہ میں آئندہ 48 گھنٹے میں بارش ہوگی۔ طوفان اور بادل گرجنے کی اس دوران آواز سنائی دے گی۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بموجب زبردست سے موسلادھار سطح کی بارش ساحلی کرناٹک، کیرالا، لکشادیپ، مغربی بنگال میں ہمالیہ کے دامن میں اور سکم میں توقع ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، رائلسیما اور جنوبی کرناٹک کے داخلی علاقہ میں اکادکا شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT